پاکستان سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے،نگران وزیراعظم ناصر الملک

سعودی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں، سعودی سفارتخانہ دوطرفہ معاشی تعلقات کے فروغ کیلئے سرگرم ہے ، سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کی نگران وزیراعظم ناصر الملک سے ملاقات میں گفتگو

منگل 12 جون 2018 18:03

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے،نگران ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) نگران وزیراعظم ناصر الملک نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے، نگران حکومت آزاد اور شفاف انتخابات کیلئے پر عزم ہے جبکہ سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی سرمایہ کاروں کے لیئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں، سعودی سفارتخانہ دوطرفہ معاشی تعلقات کے فروغ کیلئے سرگرم ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو نگران وزیراعظم ناصر الملک سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی اور سعودی قیادت کی طرف سے نگران وزیراعظم کیلئے مبارکباد کا پیغام پہنچایا، ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کے لیئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں، سعودی سفارتخانہ دوطرفہ معاشی تعلقات کے فروغ کیلئے سرگرم ہے ، نگران وزیراعظم ناصر الملک نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے، نگران حکومت آزاد اور شفاف انتخابات کیلئے پر عزم ہے۔