Live Updates

عمران خان اور اہلیہ کی روضہ رسول ؐ پر حاضری، نوافل ادا کئی(کل) عمرہ ادا کریں گے

منگل 12 جون 2018 18:22

عمران خان اور اہلیہ کی روضہ رسول ؐ پر حاضری، نوافل ادا کئی(کل) عمرہ ادا ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول ؐ پر حاضری دی اور دعائیں مانگیں۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کے موقع پر عمران خان نے مدینہ منورہ میں قیام کیا جہاں انہوں نے اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول ؐ پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے مختلف دعائیں مانگیں اور وہ (کل) بدھ کی شام عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جائیں گے۔ عمران خان کی مدینہ منورہ پہنچنے اور وہاں مصروفیات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات