کوہلو جنرل الیکشن 2018کاغذ نامزدگی مکمل ،34امیدوار میدان میں آگئے

منگل 12 جون 2018 18:44

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) جنرل الیکشن 2018کاغذ نامزدگی مکمل 34امیدوار میدان میں آگئے ،جنرل الیکشن 2013میں 21امیدوار ں نے کاغدنامزدگی جمع کئے تھے الیکشن 2018میں 34امیدوار الیکشن لڑنے کے لئے تیار سابقہ سینٹر میرمحبت خان مری اس بار آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں گے جبکہ سابقہ صوبائی وزیر میرشاہ نواز مری بھی آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنے قسمت آزمائیں گے ‘بلوچستان عوامی پارٹی کی طرف سے سابقہ صوبائی وزیر نواب چنگیز مری ‘آزاد امیدوار نواب زادہ بژیر مری ‘نواب زادہ کوئی مری آزاد‘ اور نواب زادہ گزین مری آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر میرنصیب اللہ مری میدان میں اتریں گے بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے ملک گامن خان مری میدان میں ہیں‘قبائلی رہنماء وڈیرہ شیرین مری آزاد امیدوار ‘اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب وڈیرشیر یار مری بھی میدان مارنے کے لئے تیار ہیںآزاد امید وار وڈیر بنگل خان مری بھی میدان مارنے کے لئے آزاد امیدوار کی حیثیت سے تیار ہیں جبکہ قبائلی رہنماء حاجی میر بہار خان مری آزاد امیدوار کی حیثیت کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں‘میر نعمت اللہ مری آزاد امیدوارکی حیثیت سے الیکشن لڑنے کے لئے میدان میں ہیں ‘بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی )کی طرف سے اشرف مری ‘نیشنل پارٹی کی جانب سے محراب مری ‘میرباز محمد مری جے یوآئی ‘ احمد جمیل آزاد ‘جمیل احمد آزاد‘ محمد اقبال‘ آزاد‘میراصغر خان مری آزاد‘میرلیاقت علی آزاد‘میربجار خان آزاد ‘نثار احمد آزاد’اسرار اللہ زیب آزاد‘میر ربنواز آزاد’احمدنواز آزاد’محمدقاسم آزاد‘بہاول خان عوامی اتحاد‘میرقیوم مری آزاد ‘محبت خان آزاد ‘مصری خان مری آزاد‘بہادر خان مری آزاد خیر محمد آزاداور پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کی جانب سے عالمگیر خان ’جبکہ کوہلو کی تاریخ میں پہلی بار خاتون امید وار بھی الیکشن لڑنے کے لئے میدان میں جس کی تعلق پی کے میپ سے ہے ۔