Live Updates

لوٹوں کو ساتھ ملا کر عمران خان نئے پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں، شیراز کاہلوں

منگل 12 جون 2018 19:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنمااور میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر شیراز کاہلوں نے کہا ہے کہ لوٹوں کو ساتھ ملا کر عمران خان جس نئے پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ وہ دراصل پرانے پاکستان کو بھی تباہ کرنے کی بہت بڑی سازش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ جو لوگ اپنی پارٹی اور قائدین کے وفادار نہیں ہو سکتے وہ کسی صورت بھی وطن عزیز کے حقیقی وفادار نہیں کہلا سکتے۔

(جاری ہے)

وفادار صرف وہ لوگ ہیں جو مشکل وقت میں بھی اپنی پارٹی اور قیادت کا ساتھ چھوڑنے کی بجائے ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے ساہی برادران‘ نثار جٹ‘ گھمن وغیرہ نے وہی کردار ادا کیا جو کبھی توصیف برادران نے ادا کیا تھا اور آج وہ اپنی پہچان بھی کھو چکے ہیں انشاء الله آنیوالے انتخابات میں چک جھمرہ‘ سدھار اور دیگر علاقوں کے لوگوں ان ابن الوقتوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے ایسی سزا دیں گے کہ یہ زندگی میں پھر کبھی لوٹا بننے کی ہمت نہیں کر سکیں گے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات