خیبر پختونخوا سے مختلف سیاسی جماعتوں نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی خواتین اوراقلیتوں کے مخصوص نشستوں کیلئے ترجیحی لسٹ جمع کرادی ،خواتین کی صوبائی اسمبلی کیلئے 262،قومی اسمبلی کیلئی88 ،اقلیتوں کیلئی73امیدوارفہرست میں شامل

منگل 12 جون 2018 19:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) خیبر پختونخوا سے مختلف سیاسی جماعتوں نے عام انتخابات کیلئے صوبائی الیکشن کمیشن کو قومی اور صوبائی اسمبلی کی خواتین اوراقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی ترجیحی لسٹ جمع کرادیں ،مجموعی طورپر 423امیدواروں کے نام سامنے آئے ہیں،خواتین کی صوبائی اسمبلی کیلئے 262اورقومی اسمبلی کیلئی88 جبکہ اقلیتوں کیلئی73امیدواروں کو ترجیحی لسٹ میں شامل ہیں،مخصوص نشستوں پرعوامی نیشنل پارٹی نے ترجیحی امیدواروں کی صوبائی اسمبلی کیلئی12جس میں شگفتہ ملک،شاہدہ وحید،ڈاکٹرتسلیم بیگم،خدیجہ سردار،شبانہ سیف اللہ،یاسمین پیرمحمدگمن فاطمہ،خورشیدبیگم،پلوشہ عباش،میومنہ فرمان،مہرین کامران اورعائشہ حسن جبکہ قومی اسمبلی کیلئے 6جس میں شازیہ اورنگزیب،یاسمین ضیاء،ڈاکٹرشاہین زمیر،رابعہ ،بشراگوہراورجمیلہ گیلانی اوراقلیتوں کی 2جس میں آمرجیت سنگھ اوراشوک کمارشامل ہیں،پاکستان مسلم لیگ نون نے صوبائی اسمبلی کیلئی15جس میں صوبیہ خان،روقیہ حناء،نسیم اختر،شاہین حبیب اللہ ،جمیلہ پراچہ ،فراح خان ،راحیل سہیل ،سلیمہ اکران،فوزیہ ملک،آمنہ سردار،بی بی جان،عظمہ واحید،شازیہ جدون،نگہت بی بی اورسیدہ صونیہ شبیرجبکہ قومی اسمبلی کیلئی5جس میں طاہرہ بخاری، شاہین حبیب اللہ،فرح خان،آمنہ سردار اورجمیلہ پراچہ جبکہ اقلیتوں کیلئی3امیدوارجس میں سوریش کمار،شکیل چندراورنگہت بی بی شامل ہیں،اسی طرح پاکستان تحریک انصاف نے صوبائی اسمبلی کیلئی15جس میں نادیہ شیرخان،ملیحہ افتاب،عائشہ نعیم،مومنہ باسط،ڈاکٹرسمیراشمس ،رابعہ بصری،ڈاکٹراسیہ اسد،ساجدہ حنیف،سومی فلک ناز،عائشہ خوشنود،ستارہ آفرین،زینت بی بی،آسیہ خٹک،ماریہ فاطمہ اورنادیہ عنبرین خٹک جبکہ قومی اسمبلی کیلئی8جس میں نفیسہ خٹک،ساجدہ ذالفقار،نورین فاروق ابراہم،شندانہ گلزار خان،ڈاکٹرروبینہ،عظمہ ریاض جدون،ڈاکٹرغزنہ خالدصدیقی اورزیل حماء جبکہ اقلیتوں کیلئی2رضوی کماراوروزیرزادہ شامل ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی نے صوبائی اسمبلی کیلئی10جس میں نگہت اورکزئی،شازیہ تحسین ،مہرسلطانہ،حمیرایاسمین،طاہرہ بی بی ،مریم میاں خیل ،نسیم ریاض اورنسیم بیگم جبکہ قومی اسمبلی کیلئی9جس میں نیلوفربابر،فرحت عامرمحمد،ڈاکٹرصائمہ ،فوزیہ انعام،عشبرجدون،سیدہ یاسمین صفدر،نورسحر،قراة الین نقوی اورنگینہ خان اوراقلیتوں کیلئے 3جس میں نصیب چن،دیارام اورجمیل مسح شامل ہیں اورمتحدہ مجلس عمل نے صوبائی اسمبلی کیلئی15ریحانہ اسمعٰیل ،حمیراخاتون،بلقیس،نوشین بی بی ،لبنیٰ واجد،ناہیدیونس،شمع عجاز،حافظہ طیبہ ،آصفہ نوشین،سویراعمران،جمیلہ حیدر،آمنہ بی بی ،جمیلہ احمد،طیبہ اسمعٰیل اورفراہیم، سلمیٰ ،شبنم آفریدی،آسیہ بی بی ،رسیہ ،مزملہ ،سمیعہ راحیل قاضی ،شازیہ اورمہویش عنیق جبکہ قومی اسمبلی کیلئی23جس میں شاہدہ اخترعلی،عنایت بیگم،نعیمہ کشور،فوزیہ یوسف ، معروف سلیم،سمیعہ افسر،فرحانہ خالد،عائشہ،سمیعہ راحیل،اوراقلیتوں کیلئی9جس میں رنجیت سنگھ،فریدچندسنگھ،عسکرپرویز،ڈئنیل سیموئل،سنیل جارج،جاویدگل،انیل کمار،گورسرن لال اورڈاکٹردلیپ کمار اسی طرح عوام ورکرزپارٹی نے صوبائی اسمبلی کیلئی3رضیہ لبنیٰ،فوزیہ اصغراورمنیرہ ضیااورقومی اسمبلی کیلئی2جس میں ریحانہ بی بی اورنوین خٹک اوراقلیتوں کیلئی3امیدواروں کا فائنل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صو بائی الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے جمع کرائی گئی ترجیحی امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائی گی۔