عام انتخابات، قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کل 21482امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

منگل 12 جون 2018 21:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) اگلے عام انتخابات کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب لڑنے کے لئے ملک بھر سے مجموعی طور پر 21482امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ،قومی اسمبلی کی 342نشستوں کیلئے 6ہزار 63جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کیلئے 15ہزار419امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی ابتدائی فہرست مرتب کر لی گئی ہے قومی اسمبلی کی 342 نشستوں کے لئے مجموعی طور پر 6ہزار 63امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں پنجاب اور اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے لئے 2700 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے پنجاب اور اسلام آباد کے لئے 236 کاغذات جمع ہوئے ہیں پنجاب اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لیے 6747 کاغذات جمع ہوئے ہیں سندھ میں قومی اسمبلی کے لئے جنرل نشستوں پر 1346 کاغذات وصول ہوئے ہیں سندھ اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 3626 کاغذات جمع ہوئے ہیں سندھ سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر 436 کاغذات جمع ہوئے ہیں خیبرپختونخوا اور فاٹا سے قومی اسمبلی کے لئے 992 کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے ہیں کے پی کے سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر 88 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے خیبرپختونخوا اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 1920 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں بلوچستان سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 435 ، خواتین کی مخصوص نشستوں پر 36 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 1400 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے 154 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں چاروں صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر 471 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں چاروں صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی نشستوں پر 1255 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں ۔

۔۔۔۔اعجاز خان