شہدائے سندھ پولیس کے ورثاء میں عیدی اور تحائف کی تقسیم

بدھ 13 جون 2018 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی صدارت میں ہونے والے سندھ پولیس ویلفیئر بورڈ کا چھٹا اجلاس اور اسکے تحت کئے جانے والے فیصلے اور ہدایات کی روشنی میںویلفیئر برانچ سندھ پولیس نے سندھ پولیس کی1506 شہداء کے ورثاء کیلئے مجموعی طور پر مبلغ75,30,000/=کی رقم پر مشتمل عیدی چیکس اور 45,30,000/=کی مالیت کے زنانہ و مردانہ سوٹ تقسیم کیلئے جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اے آئی جی ویلفیئرسندھ کیپٹن(ریٹائرڈ)غلام اظفر مہیسرنی1506شہداء پولیس کے ورثاء کیلئے فی کس5000/=روپے اور چار عدد سوٹ(مردانہ اور زنانہ)تمام متعلقہ رینج اور یونٹ کے ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز کو برائے تقسیم باقاعدہ حوالے کردیئے ہیں ۔علاوہ اذیں آئی جی سندھ کی جانب سے دی گئیں ہدایات کے تحت عیدی چیکس اور سوٹ کی تقسیم کے ضمن میں متعلقہ ایس پی یا ڈی ایس پی بذاتِ خود شہدائے پولیس کے ورثاء کے گھروں پر جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :