سرگودھا:گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث ٹوپی‘ رومال اور چشمے کی مانگ میں اضافہ

دکانداروں نے ریٹ بڑھادیئے ہیں 100 سے 150 روپے میں فروخت ہونیوالا چشمہ 200 سے 250 روپے تک جا پہنچا

بدھ 13 جون 2018 20:43

․ سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث ٹوپی‘ رومال اور چشمے کی مانگ میں اضافے کے باعث دکانداروں نے ان کے ریٹ بڑھادیئے ہیں 100 سے 150 روپے میں فروخت ہونیوالا چشمہ 200 سے 250 روپے تک جا پہنچا ہے اسی طرح 80 سے 90 روپے میں فروخت ہونیوالا رومال 100 سے 120 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے جبکہ عام ٹوپی جوکہ 100 روپے میں فروخت ہوتی تھی اسی کی قیمت 120 سے 150 روپے تک جاپہنچی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے انتظامیہ کو اقدامات کرنے چاہئیں دوسری طرف موٹر سائیکل سواروں نے گرمی کے موسم میں موٹر سائیکل چلانے کیلئے دھوپ سے بچنے کیلئے دستانے خریدنا شروع کردیئے ہیں جس کی وجہ سے 50 روپے میں فروخت ہونیوالے دستانے 75 روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :