پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان ویمن ونگ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا

عید سے قبل مہنگائی کا یہ طوفان عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے،نگران حکومت نے عید الفطر سے قبل عوام پر پیٹرول بم گرادیا ہے، نگران حکومت پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے، پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان ویمن ونگ

بدھ 13 جون 2018 20:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان ویمن ونگ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر تے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان ویمن ونگ کی صدر غزالہ گولا، جنرل سیکرٹری زرینہ زہری اور انفارمیشن سیکرٹری نوشین پطرس نے حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ عید سے قبل مہنگائی کا یہ طوفان عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے،نگران حکومت نے عید الفطر سے قبل عوام پر پیٹرول بم گرادیا ہے، نگران حکومت پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے۔

(جاری ہے)

عوام مہنگائی سے پہلے ہی تنگ ہیں، ایسے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نے ان کی مشکلات اور بڑھا دی، اور زندگی دشوار بنادی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھتے ہی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہوجاتا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان ویمن ونگ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اقدامات واپس لینے کا مطالبہ کیاہے بصورت دیگر ہم عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے احتجاج کرینگے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری نگران حکومت اور متعلقہ حکام پر عائد ہو گی۔