پیپلز پارٹی نے جنرل الیکشن میں امیدواروں کی فہرست جاری کرنے بعد انتخابی مہم شروع کردی

بدھ جون 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے جنرل الیکشن میں امیدواروں کی فہرست جاری کرنے بعد علاقائی سطح پر امیدواروں نے الیکشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی سے تعلق رکھنے والے پی پی پی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے اپنے اپنے حلقوں کا رخ شروع کر دیا ہے اور مختلف برادریوں ، علاقہ مکینوں کی جانب سے منعقدہ کردہ افطار ڈنر، روزہ کشائی کی تقریب، میلاد، ستائیس کی دعا ، لنگر وغیرہ میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں چنیسر گوٹھ ، محمودآباد سعید غنی، گزری، دہلی کالونی مرتضیٰ وہاب، گلشن معمار، لاسی گوٹھ اقبال ساند، لیاقت آسکانی اور جاوید ناگوری پیش پیش ہیں۔