سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ تعلیم کے ملازم کی مقدمات کیخلاف دائر درخواست کی سماعت

عدالت نی16 اگست تک تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوئی کردی

بدھ 13 جون 2018 21:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ تعلیم کے ملازم کی مقدمات کیخلاف دائر درخواست کی سماعت بدھ کو ہوئی عدالت میں درخواست گزار محمد مٹھل نے کہا کہ سابق سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہونے دو جھوٹے مقدمات میرے خلاف درج کرائے دونوں ایف آئی آر جھوٹ پر مبنی ہیں عدالت سے استدا ہے کہ میرے خلاف مقدمات ختم کرائیں جائیں فضل اللہ پیچوہو نے تین بار ملازمت سے مجھے برخاست کیا اوربحال کرنے کی دولاکھ رشوت مانگی نہ دینے پر مجھے نوکری سے نکال دیا گیا اور مجھ پر جھوٹے مقدمات بنوائے عدالت نے درخواست گزار کا موقف سنتے ہوئے تمام فریقین کو 16 اگست تک کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوئی کردی۔#