بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کی احساس محرومیوں کے خاتمے اور عوام کوانکے جائزحقوق دلانے کیلئے وجود میں آئی ہے،عتیق الرحمن کاکڑ

اب بلوچستان کی تقدیر کے فیصلے کہیں اور ہونے کی بجائے بلوچستان میں ہی ہونگے، مرکزی رہنما بلوچستان عوامی پارٹی

بدھ 13 جون 2018 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما عتیق الرحمن کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کی احساس محرومیوں کے خاتمے اور عوام کوانکے جائزحقوق دلانے کیلئے وجود میں آئی ہے اب بلوچستان کی تقدیر کے فیصلے کہیں اور ہونے کی بجائے بلوچستان میں ہی ہونگے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو ملاقات کرنے والے کارکنو ں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

عتیق الرحمن کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے اپنے قیام کے تھوڑے ہی عرصے میں بلوچستان کے عوام میں بھر پور مقبولیت حاصل کرلی ہے بلوچستان کی قبائلی اور سیاسی شخصیات روز بروز پارٹی میں شامل ہورہی ہے جس سے بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان میں فعال ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی صدر جام کمال خان ، جنرل سیکرٹری منظوراحمدکاکڑ اوربانی سعیداحمد ہاشمی کی قیادت میں پارٹی بلوچستان کے عوام کی احساس محرومی کے خاتمے اورعوام کو انکے جائز حقوق دلانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب بلوچستان کی تقدیر کے فیصلے اسلام آباد، لاہور یا کراچی میں ہونے کی بجائے بلوچستان کے عوام اور نمائندے ملکر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں برسراقتدار آنے والے حکمرانوں نے بلوچستان کے عوام کی احساس محروی کے خاتمے اور صوبے کی ترقی کیلئے کوئی کا م نہیں کئے لیکن بلوچستان عوامی پارٹی 25جولائی کوعوام کے ووٹ کی طاقت سے برسراقتدار آکر عوام کو انکے جائز حقوق دلائے گی۔