مہمند ایجنسی ،تحصیل صافی کے علاقہ بین خیل کے مقام پر فلائنگ کوچ کو حادثہ، 2 بچے جاں بحق ،18 مرد و خواتین زخمی

بدھ 13 جون 2018 20:20

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے علاقہ بین خیل کے مقام پر فلائنگ کوچ کو حادثہ،2 بچے جاں بحق جبکہ 18 مرد و خواتین زخمی،شدید زخمیوں کو پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں ایک گھر کے سات افراد شامل تھے۔ ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی کی ناگفتہ بہہ حالت، زخمی افراد کے زخموں کی صفائی ستھرائی کیلئے پانی دستیاب نہ تھی۔

ایمرجنسی ڈاکٹرز غائب۔ اسسٹنٹ کمشنر کا زخمیوں کا معائنہ جبکہ بعد میں ڈپٹی کمشنر محمد واصف سعید نے ہسپتال کا دورہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور سے سواریوں کا فلائنگ کوچ گاڑی ضلع مہمند کے علاقہ دویزئی جا رہا تھا کہ راستے میں تحصیل صافی کے علاقہ بین خیل کے مقام پر فلائنگ کوچ کا ٹائر پھٹ گیا جس سے فلائنگ کوچ مین روڈ پر اُلٹ گئی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں 2 بچے پانچ سالہ حسین اور دس سالہ احسان اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ4 خواتین سمیت 18 افرادشیرزمان، شاہ گل، گل زمان ، فاروق، سلمان، معلوم گل وغیرہ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر غلنئی ہسپتال منتقل کر دیئے گئے جن میں سے شدید زخمیوں کو پشاور ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کو جب ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی پہنچا دیئے گئے تو ہسپتال میں ایک طرف ایمرجنسی سٹاف کی کمی تھی دو دوسری طرف زخمی افراد کے زخمیوں کی صفائی ستھرائی کیلئے پانی دستیاب نہیں تھی۔

ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی ڈاکٹروں کا نہ ہونے اور ہسپتال کی حالت ناگفتہ بہہ حالت کی وجہ سے زیادہ تر زخمیوں کو پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر طارق اللہ ، تحصیلدار خالد نے ہسپتال آکر مریضوں کا معائنہ کیا اور فوری طور پر پانی کی کمی کو پورا کرنے کا حکم دیا گیا۔ اور معمولی سی مریضوں کا علاج معالجہ غلنئی کے ہسپتال ہی میں کرنے کا حکم دیا۔جبکہ بعد میں ڈپٹی کمشنر محمد واصف سعید نے ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کر کے عملے کو ہدایت دی کہ ایمرجنسی کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔ اچانک واقعہ پر علاقے میں لوگوں نے انتہائی دکھ اور آفسوس کا اظہار کیا۔