ڈی آئی جی لاڑکانہ نے پارکو پائپ لائن سے تیل چوری کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا

بدھ 13 جون 2018 22:07

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) ڈی آئی جی لاڑکانہ نے پارکو پائیپ لائین سے تیل چوری کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے شکارپور کے علاقے میں پارکو پائیپ لائین سے تیل چوری کے الزیم میں انسپیکٹر سردار خان چانڈیو، امداد چانڈیو اور وکیل جعفری کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔ ڈی آئی جی کے مطابق اہم فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں، غفلت برتنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :