راولپنڈی پولیس نے عید الفطر کے موقع پر ون ویلنگ کو روکنے کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

بدھ 13 جون 2018 22:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) راولپنڈی پولیس نے عید الفطر کے موقع پر ون ویلنگ کو روکنے کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے اس موقع پر راولپنڈی پولیس کے تقریباً 1 ہزار کے قریب افسران و ملازمین ڈیوٹی دیں گے اس موقع پرضلعی پولیس کے علاوہ اسپ سوار ، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور محافظ اسکوارڈ بھی انجام دیں گے چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر منچلے نوجوان اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈال کر ون ویلنگ کرتے ہیں جس سے انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے جس کے سدباب کیلئے راولپنڈی شہرمیں خصوصی پکٹنگ کی گئی ہے ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اگر کوئی شخص ون ویلنگ کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کیخلاف متعلقہ تھانے میں قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی راولپنڈی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور ان کو موٹر سائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :