عام انتخابات وقت پر ہونگے،فرزانہ علی بلوچ

نگران حکومت عام انتخابات کو صاف وشفاف بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ، عوام کے امنگوں کے مطابق فیصلے کرینگے، نگران صوبائی وزیر سماجی بہبود اقلیتی امور بہبود آبادی

جمعرات 14 جون 2018 21:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر سماجی بہبود اقلیتی امور بہبود آبادی فرزانہ علی بلوچ نے کہا ہے کہ عام انتخابات وقت پر ہونگے موجودہ نگران حکومت عام انتخابات کو صاف وشفاف بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے نگران حکومت عوام کے امنگوں کے مطابق فیصلے کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا اس سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا صوبائی وزیر فرزانہ بلوچ نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم محدود وسائل میں رہ کر عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے کیونکہ ہم مختصر مدت کے لئے آئے ہیں اور آئین و قانون کے مطابق رہ کر عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے موجودہ نگران حکومت صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ان خیالات کا اظہار فرزانہ بلوچ نے چیمبر میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی اور مبارک باد پیش کی اس موقع پر فرزانہ بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مشکلات بہت ہیں میں خود بھی متواسط گھرانہ سے تعلق رکھتی ہوں اور آپ کو درپیش مسائل کا مجھے اندازہ ہے میری کم وقت میں کوشش ہے کہ آپ کے مشکلات کو ختم اور کم کرسکو اور میری یہی کوششیں ہوگئی میں اپنے لوگوں کی خدمت کر سکو جس کے لیے ہم سب کو مل کر دن رات محنت اور کام کرنا ہوگا اور ہم سب کو اپنی اپنی ذمہ داروں کو پوری کرنا ہوگا اور میں انشاء اللہ ایمانداری خلوص نعت لگن سے مسائل کو ختم کرنے کی کوششیں کروں گے اور اس عہدے کو امانت سمجھ کر اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دو گئی۔