Live Updates

عمران خان کا بیگم کلثوم نواز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

ہماری تمام دعائیں کلثوم نواز کے ساتھ ہیں؛ اللہ ان کو شفاِ کاملہ عطا فرمائے،چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 15 جون 2018 11:43

عمران خان کا بیگم کلثوم نواز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-15 جون 2018ء) گزشتہ رات سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک آیا تھا جس کے بعد ان کی صورتحال تشویشناک بتائی جا رہی تھی۔مخلتف سیاسی رہنماؤں نے کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔اسی متعلق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ٹویٹ کیا ہے اور کلثوم نواز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہماری تمام دعائیں بیگم کلثوم نواز کے ساتھ ہیں۔اللہ ان کو شفا کاملہ عطا فرمائے۔
یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک آیا تھا جس کے بعد انکی حالت انتہائی تشویشناک ہو گئی تھی۔خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ اور سابق رکن اسمبلی بیگم کلثوم نواز ایک عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا اور علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔ کلثوم نواز کی طبیعت مسلسل اتار چڑھاو کا شکار ہے۔میاں نواز شریف اور مریم نواز عید کرنے کے لیے لندن پہنچ چکے ہیں ۔ان کے لندن پہنچنے سے پیشتر ہی بیگم کلثوم نواز کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں علاج کی غرض سے دوبارہ ہسپسپتال منتقل کردیا گیا ۔

۔مریم نواز جب ائیرپورٹ پہنچیں تو اپنی والدہ کی طبیعت خرابی کی خبر سنی تو ائیرپورٹ سےسیدھا ہسپتال روانہ ہو گئیں ۔ مریم نواز نے دعاوں کی درخواست کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ لندن پہنچتے ہی والدہ کی طبیعت خرابی کا سنا ،اب ہسپتال روانہ ہو رہے ہیں۔آپ سے دعاوں کی درخواست ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کلثوم نوازدل کی تکلیف کےباعث آئی سی یومیں گرپڑیں تھیں جس کے بعد اب تک انہیں ہوش نہیں آسکا۔:کلثوم نواز کو وینٹی لیٹرپر منتقل کردیا گیا تھا۔اس موقع پر مریم نواز اور نواز شریف بھی ہسپتال مجود تھے جبکہ حسن نواز نے قوم سے دعاو کی اپیل کی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات