چودھری نثار کا معاملہ سلجھتے سلجھتے الجھ گیا، خواجہ سعد رفیق

ہم ایسا نہیں چاہتے تھے مگر بدقسمتی سے ہو گیا ہے ، ٹویٹ

جمعہ 15 جون 2018 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چودھری نثار علی خان کا معاملہ سلجھتے سلجھتے الجھ گیا ہے حالانکہ ہم ایسا نہیں چاہتے تھے لیکن بدقسمتی سے ایسا ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کے سینئر راہنما خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائیڈ ٹویٹر پر سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب چاہتے تھے کہ چودھری نثار کا معاملہ حل ہوجائے لیکن بدقسمتی سے یہ معاملہ سلجھتے سلجھتے الجھ گیا کاش کہ ایسا نہ ہوتا جو کہ ہو گیا ہے ۔

واضح رہیکہ حالیہ دنوں مسلم لیگ(ن) کی میٹنگ میں آصف کرمانی اور خواجہ سعد رفیق کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جس میں سعد رفیق کی مسلم لیگ(ن) کے ساتھ وفاداری پر آصف کرمانی نے سوالیہ نشان اٹھایا تھا لیکن جماعت کے دیگر ارکان نے معاملہ سلجھا دیا تھا لیکن خواجہ سعد تاحال معاملہ پر دل برداشتہ ہیں اور امکان ہے کہ سعد رفیق بھی چودھری نثار کے ساتھ مل کر مسلم لیگ نثار کے نام سے پارٹی بنا کر شامل ہو جائیں ۔ ۔