پاکستان کا مشہور کشمیری صحافی شجاعت بخاری کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 15 جون 2018 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) پاکستان نے مشہور کشمیری صحافی شجاعت بخاری کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے وحشیانہ اقدام کاکوئی جواز پیش نہیں کیاجاسکتا ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ شجاعت بخاری اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں دلیری اور جذبے کے ساتھ انجام دینے کیلئے مشہورتھے،شجاعت بخاری کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہاکہ ہم اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ سے تعزیت اوریکجہتی کااظہار کرتے ہیں،انہوں نے یہ دعا بھی کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایسے وحشیانہ اقدام کاکوئی جواز پیش نہیں کیاجاسکتا جس کی صرف مذمت ہی کافی نہیں ہے۔