شجاعت حسین، پرویزالٰہی کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا

جمعہ 15 جون 2018 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے بیگم کلثوم نواز کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نہایت سمجھدار، باوقار خاتون، شفیق ماں اور وفا شعار بیوی ہیں، خاندان کو اس وقت ان کی اشد ضرورت ہے، اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت کاملہ کے بعد اپنے گھر واپس لائے، آمین۔