عید الفطر ہمیں یکجہتی و بھائی چارے کے تحت اجتماعی خوشیوں کو منانے کا درس دیتی ہے ، آغا عمر بنگلزئی

جمعہ 15 جون 2018 18:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور کھیل و ثقافت آغا عمر جان بنگلزئی نے تمام اہل وطن کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئیکہا کہ عید الفطر ہمیں یکجہتی و بھائی چارے کے تحت اجتماعی خوشیوں کو منانے کا درس دیتی ہے ،عید کی خوشیوں کے ان پر مسرت لمحات میں ہمیں اپنے اردگرد موجود ان تمام محروم طبقات کو بھی اپنی خوشیوں کا حصہ بنانا چاہیے جو غربت کے باعث عید کی خوشیوں سے دور ہیں حقیقی عید کی خوشیاں اس وقت ہی مل سکتی ہیں جب ہم ان محروم طبقات کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل رکھیں آغا عمر جان بنگلزئی نے اہل وطن سے اپیل کی ہے کہ عید الفطر کے موقع پر مملکت خدادا کی ترقی و خوشحالی استحکام قومی یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں جائیں اللہ تعالی ہمارے وطن عزیز کو دشمنوں کی سازشوں سے محفوظ رکھتے ہوئے عالم اسلام میں ہمارے اسلامی ترقیاتی تشخص کو برقرار رکھے۔

(جاری ہے)

آغا عمر جان بنگلزئی نے کہا کہ عید الفطر کے اس عظیم موقع پر ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ بلوچستان اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے ہم سب اپنا مثبت کردار ادا کریں گے جس کی ابتداء ہم خود سے کریں گے اور اپنی جمہوری رائے کا اظہار پوری ایمانداری اور دیانتداری سے کرتے ہوئے اپنی آئندہ کی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں گے۔