بھارت کا مقبوضہ کشمیرمیں نام نہاد جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان

جنگ بندی میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی ،ْراج ناتھ سنگھ کی مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کو کارروائیوں کی ہدایت

پیر 18 جون 2018 14:10

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان کردیا۔بھارتی حکومت نے رمضان المبارک اور عید کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مقبوضہ وادی میں رمضان المبارک میں نام نہاد جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان کیا۔راج ناتھ سنگھ نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کو کارروائیوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ جنگ بندی میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔