کوئٹہ میں موٹر سائیکل چھیننے کی وار دات کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ، ایف سی کی بروقت کاروائی ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پیر 18 جون 2018 14:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) کوئٹہ میں موٹر سائیکل چھیننے کی وار دات کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ، ایف سی کی بروقت کاروائی ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار دوفرار ہونے میں کامیاب ، پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے تین مسلح ڈاکوئوں نے امیر بخش نامی شخص سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی تاہم مذاہمت کر نے پرڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کردیا ،فائرنگ کی آواز سنتے ہی موقع پر موجود ایف سی اہلکار وں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اسکے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،زخمی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی جبکہ اسکے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کردی گئی