کاغذات جانچ پڑتال کا وقت نہیں بڑھائیں گے، الیکشن کمیشن

پیر 18 جون 2018 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان الطاف خان نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا وقت بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

(جاری ہے)

امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے معاملہ پر اپنے بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن الطاف خان نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا (آج) منگل 29جون آخری روز ہے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا وقت بڑھانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ،ْکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا وقت 19جون شام تک کے لیے ہے۔