حنا پرویز بٹ کی رہائشگاہ پر بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام

پیر جون 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) مسلم لیگ(ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی رہائشگاہ پربیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے قرآن خوانی بھی کرائی گئی،اس موقع پر لیگی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی،حنا پرویز بٹ نے کہا پوری قوم بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہے۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ ان پر اپنی خاص رحمت کرے تاکہ وہ جلد صحت یاب ہو کر واپس پاکستان آسکیں۔بیگم کلثوم نواز نے مشکلات حالات میں جمہوری رواایت کی کھل حمایت کی ۔آمریت کے دور میں سخت ترین مشکلات کا سامنا کیا۔انہوں نے پوری زندگی اصولوں پر چلتے ہوئے گزاری ہے جلاوطنی میں بھی اپنے خاندان کے ساتھ ثابت قدم رہی ۔آٹھ سال کی جلاوطنی بھی ان کے دل سے پاکستان کی محبت کم نہ کر سکی۔اسی لیے آج ہر پاکستان کے دل میں ان کیلئے نیک تمنائیں اور نیک خواہشات ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کو جلد صحتیابی نصیب ہو تاکہ وہ آئندہ الیکشن سے قبل پاکستان پہنچ سکیں۔