بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعائوں کا سلسلہ جاری

پرویز ملک، برجیس طاہر اور دیگر عیادت کیلئے لندن پہنچ گئے

پیر 18 جون 2018 18:40

لندن /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازاشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعائوں کا سلسلہ جاری ہے ، پارٹی کے رہنما بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے گزشتہ روز بھی خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پارٹی رہنمائوں کی جانب سے مختلف مقامات پر بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔ علاوہ ازیں سابق وفاقی وزراء پرویز ملک ،برجیس طاہر ،شائستہ پرویز ملک اور دیگر بھی لندن پہنچ گئے ہیں جہاں انہوںنے پارٹی قیادت سے ملاقات کر کے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں موجود شریف خاندان کے افراد اور رشتہ داروں کی جانب سے بھی بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔