اٹک ، پیپلز کالونی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے حاجی قیوم نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

پیر 18 جون 2018 19:40

ْ اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) پیپلز کالونی میں قتل کی ایک اور لرزہ خیز واردات ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے حاجی قیوم نامی شخص پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی ، تفصیلات کے مطابق پیپلز کالونی اٹک میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے حاجی قیوم نامی شخص کو قتل کردیا بتایا جاتاہے کہ حاجی قیوم پر اس پہلے بھی 3 دفعہ قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے جس میں وہ معجزانہ طور بچ گئے تھے ، قتل کے بعد حاجی قیوم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کردیا گیا مقتول کا بیٹا عمران اس وقت اڈیالہ جیل میں عمر قید کی سزا بھگت رہا ہے آخری اطلاع کے مطابق کسی بھی ملزم یا ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :