اے این پی کی سیاست تعصب اور نفرت سے پاک ہے، مقررین

پاکستان تحریک پارٹی کا امیدوار ملک نظر جان غیبزئی انجینئر زمرک خان اچکزئی کے حق میں دستبردار

پیر 18 جون 2018 22:10

قلعہ عبداللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) اے این پی کی سیاست تعصب اور نفرت سے پاک ہے ،علاقے کی ترقی کیلئے عوام کی بلاتفریق خد مت کی ہے ،پشتونوں اور اسلام کے نام پر سیاست کرنے والوں نے پشتونوں کو دھوکہ دیا ،اے این پی ماضی کی طرح اب بھی عوام کو مایوس نہیں کریگی ،25جولائی کو عوام اے این پی کے امیدواروں کو کاکردگی کی بنیاد پر وئوٹ دیکر منتخب کرینگے ،قلعہ عبداللہ میں عید ملن پارٹی سے انجینئر زمرک خان اچکزئی ،دائود اچکزئی ،سید عبدالباری آغا،طوغی وال اچکزئی ،ملک عبدالجبارکاکڑ اور دیگر کا عید ملن پارٹی سے خطاب،پاکستان تحریک پارٹی کا امیدوار ملک نظر جان غیبزئی انجینئر زمرک خان اچکزئی کے حق میں دستبردار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق باچاخان مرکزکاکاجی برمہ قلعہ عبداللہ میںپارٹی رہنمائوں سابق صوبائی وزیر اور امیدوار حلقہ پی بی 21انجینئر زمرک خان اچکزئی ،سابق سنیٹر دائودخان اچکزئی ،حلقہ پی بی 20کے امیدوار سید عبدالباری آغا،طوغی وال اچکزئی ،ملک عبدلجبار کاکڑسعداللہ خپلوک ،لالہ خان اچکزئی اور دیگر مقررین نے عید ملن پارٹی کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر پاکستان تحریک پارٹی کے ا میدوار ملک نظر جان غیبزئی انجینئر زمرک خان اچکزئی کے حق میں دستبردار ہوگئے ، اس موقع پر زمرک خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی نے نفرت اور تعصب کی سیاست کا خاتمہ کردیا ہے باچاخان کے عدم تشدد کے سیاست کے فروغ سے علاقے میں امن اور بھائی کی فضاء قائم ہوئی ہے اس کے برعکس پشتونوں اور اسلام کے نام پر سیاست کرنے والوں نے عوام کو دست وگریبان کرنے اور نفرت کی سیاست کو فروغ دیا جس سے عوام ہمیشہ کیلئے مسترد کرینگے ،کیونکہ اس سے عوام نے آزما لیا اب عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئینگے نام ونہاد قوم پرستوں کی پشتون دوستی کو عوام نے دیکھ لیا جنہوں نے اپنے اقتدار میں پشتونخوایا پشتونستان کا نام تک نہیں لیا اور نہ کوئی قراداد پیش کیا ،ایک گورنر اور کئی وزراء سمیت صوبے کے آدھے اقتدار میں ہونے کے باوجود بھی علاقے کے مسائل جوں کے توں ہے پنجاب اور بلوچ دشمنی کے نام پر وئوٹ حاصل کرنے والوں نے گزشتہ تقریباً 5سال ان کے ساتھ اقتدار کے مزے لیکر گزارے اب پھر آکر عوام کو ورغلانے میں مصروف عمل ہے اب عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئینگے عوام 25جولائی کو الیکشن میں پشتون بیلٹ سے اے این پی کے امیدواروں کو کارکردگی کی بنیاد وئوٹ دیکر ان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرینگے نام ونہاد قوم پرستوں نے پشتونوں کو تقسیم کیا اور انہیں آپس میں لڑایا اے این پی فخر افغان باچاخان کے فلسفہ عدم تشدد پر کاربند ہے جنہوں نے پشتونوں کو عدم تشدد کا درس دیا اے این پی ضلع قلعہ عبداللہ میں کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے وئوٹ لینگے ،اے این پی الیکشن میں کسی کو دھاندلی کی اجازت نہیں دینگے ایک وئوٹ ایک فرد کی بنیاد پر ہی الیکشن ہوگا حکومت دھاندلی کے روک تھا م کیلئے اقدامات اٹھائے ،دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمی پرندوں کی آمد سے ہوشیار رہے جنہوں نے اقتدار کے حصول کے بعد 5سالوں تک عوام کے قریب آنا گوارا بھی نہیں کیا اب وہ کس منہ سے عوام کے سامنے آئینگے پشتون ان کو پہچان چکے ہیں لوگوں کو ورغلانے کا وقت گزر چکا ہے اب وہ اے این پی کو وئوٹ دینگے ،اے این پی پشتونوں کے اتحاد کے داعی ہے کیونکہ اے این پی نے پشتونوں کے اتحاد واتفاق کی خاطر بہت سی قربانیاں دی ہے لاشیں اٹھائی ہے جیلیں کاٹی ہے مگر اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام 25جولائی کو لالٹین کے نشان پر مہر تصدیق ثبت کرینگے ۔