بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچ قوم کی حق اور حقوق کی بات کی ہے، محمد انور نوتیزئی

پیر جون 22:20

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی و ممتاز قبائلی رہنما حاجی بابو محمد انور نوتیزئی نے عید کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچ قوم کی حق اور حقوق کی بات کی ہے عوام کو بخوبی علم بلوچستان نیشنل پارٹی نے کھبی بھی عوامی مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہے انشاء اللہ 2018میں بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان بھر میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر کامیابی حاصل کریگی انکا مزید کہنا تھا ہمارے قائد سردار اختر جان مینگل نے پیپلز پارٹی ودیگر جماعتوں کے لیڈران کے ساتھ ملاقات کی ہے انشاء اللہ آئندہ چند روز میں تمام چیزیں سامنے آجائینگے اسکے بعد ہم اپنی الیکشن کمپین کو تیز کرینگے انکا مزید کہنا تھا بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کی ایک مقبول جماعت بن چکی ہے لوگوں کا واحد امید اسی پارٹی اور سردار اختر جان مینگل پر لگے ہوئے ہیں ہم اقتدار میں آکر بلوچستان عوام کو کھبی بھی مایوس نہیں کرینگے امید ہے چاغی ،نوشکی ،خاران میں بی این پی اچھا رزلٹ دیگا انکا مزید کہنا تھا ہمارا علاقائی سطح پر بھی مختلف الائنس پر گفت وشنید جاری ہے مگر ہم پارٹی پالیسی کے پابند ہے پارٹی کا جو فیصلہ ہوگا اسے ہم قبول کرینگے اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما و امیدوار برائے پی بی34چاغی سردار عبد الخالق نوتیزئی بھی موجود تھے ۔