فلم’’ انکریڈیبلز 2‘‘ نے 18 کروڑ ڈالرز کما لئے

چودہ سال بعد اینیمیٹڈ فلم Incredibles کے سیکوئل Incredibles 2 نے دھوم مچا دی

منگل 19 جون 2018 10:10

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) امریکی باکس آفس پر اینی میٹڈ فلم ’’ انکریڈیبلز 2‘‘ کا راج، ریلیز کے پہلے ویک اینڈ پر ریکارڈ اٹھارہ کروڑ ڈالر کما لئے، چودہ سال بعد اینیمیٹڈ فلم Incredibles کے سیکوئل Incredibles 2 نے دھوم مچا دی۔

(جاری ہے)

ریلیز کے پہلے ویک اینڈ پر ا18 کروڑ ڈالر کما کر اینیمٹڈ فلموں کی کمائی کا ریکارڈ توڑ ڈالا، اس نے 2016 میں ریلیز فلم Dory Finding کا ریکارڈ توڑا جس نے ساڑھے تیرہ کروڑ ڈالر کمائے تھے۔خواتین چوروں پر مبنی فلم اوشنز ایٹ Ocean s 8نے دوسری پوزیشن حاصل کی، 13جون کو ریلیز ہوئی مزاحیہ فلم ٹیگ Tag تیسرے نمبر پر رہی۔

متعلقہ عنوان :