انٹربینک میں ڈالر 61 پیسے مہنگا، 122 روپے کی بلند ترین سطح پر آگیا

منگل 19 جون 2018 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) انٹر بینک میں ڈالر 61 پیسے مہنگا ہوکر 122 روپے کی بلند ترین سطح پر آگیا۔فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 61 پیسے مہنگا ہوا جس سے اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 122 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ،ْ اوپن مارکیٹ میں 1.5 روپے مہنگا ہوکر 124 روپے 50 پیسے تک آگیا ہے ،ْمعاشی ماہرین کے مطابق 8 جون 2018 سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 6.38 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :