یہ سچ ہے میں دوسرا سنجے دت نہیں بن سکتا:رنبیر کپور

منگل جون 16:03

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) آنے والی بالی وڈ کی بائیوگرافی فلم ’سنجو‘ میں اداکار سنجے دت کا کردار نبھانے والے نوجوان اداکار رنبیر کپور نے اعتراف کیا ہے کہ وہ چاہے کچھ بھی کرلیں، لیکن یہ سچ ہے کہ وہ دوسرے سنجے دت نہیں بن سکتے۔

(جاری ہے)

رنبیر کپور نے یہ اعتراف بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی جانب سے گزشتہ ہفتے دیے گئے ایک بیان کے بعد کیا ہے۔گزشتہ ہفتے سلمان خان نے اپنی فلم ’ریس تھری‘ کی تشہیر کے دوران صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں فلم ساز راج کمار ہیرانی کی فلم ’سنجو‘ میں رنبیر کپور کو سنجے دت کا کردار نبھانے پر دبے الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :