الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں پر اقلیتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے

منگل جون 16:44

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں پر اقلیتی امیدواروں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں پر اقلیتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے ہیں۔

تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ناموں کی فہرست دیر سے پہنچانے پر کاغذات مسترد کر دیے گئے ،ْ تحریک انصاف کے اقلیتی امیدواروں کو عدالت کے ذریعے مزید کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،ْتحریک انصاف کے امیدوار عدالتی آرڈر کے ذریعے کاغذات جمع کرائیں گے اور الیکشن کمیشن کو فریق بنا کر درخواست دیں گے۔۔تحریک انصاف کے جانب سے مخصوص اقلیتی نشست کیلئے 7 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ہارون، عمران گل، اعجاز مسیح، مہندر پال، پیٹر گل، جوگندر چوہان، حبقوق اور سیمول یعقوب شامل ہیں۔

Your Thoughts and Comments