مسلم لیگ (ن) کے رہ نما مشاہد اللہ خان کے صاحبزادے افنان خان کے کاغزات نامزدگی منظور

افنا ن خان کرا چی سے انتخا بات میں حصہ لیں گے (ن)لیگ نے کراچی میں امن بحال کرایا اور یہی جما عت ہی شہر قائد میں عوام کی حالت تبدیل کرے گی، افنان خان

منگل جون 18:37

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) پا کستان مسلم لیگ (ن) کے رہ نما مشاہد اللہ خان کے صاحبزادے افنان خان کے کاغزات نامزدگی منظور کر لیئے گئے،افنان خان نے این اے دو سو سنتالیس کراچی سے کاغزات جمع کرائے تھے،تفسیلات کے مطا بق افنان خان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر شہر قائد کے اہم حلقے سے الیکشن لڑیں گے مشاہد اللہ خان این اے دو سو انچاس سے الیکشن نہیں لڑیں گے مشاہد اللہ خان کی جگہ شہباز شریف کراچی سے قسمت آزمائی کریں گے، کا غزات نا مز دگی منظور ہو نے کے بعد افنان خان نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ (ن)لیگ نے کراچی میں امن بحال کرایا اور یہی جما عت ہی شہر قائد میں عوام کی حالت تبدیل کرے گی، کراچی کے سٹیک ہولڈرز نے شہر کا بیڑہ غرق کر دیا ، کراچی کے مسائل کا واحد حل مسلم لیگ ن ہے ۔