گرمی بڑھنے سے درجہ حرارت 38 ڈگری تک جا پہنچا

منگل 19 جون 2018 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کے باعث منگل کو کراچی میں گرمی بڑھنے سے درجہ حرارت بڑھ کر 38 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو گرمی کا پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 3 ڈگری اضافے سے 38 ڈگری کو چھوگیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے عیدالفطر سے قبل کی گئی 3 روزہ پیش گوئی کے مطابق عید تعطیلات کے دوران کچھ وقت کے لیے نمی میں اضافے کے علاوہ مجموعی طور پر موسم خوشگوار ہا تیز رفتار سمندری ہواؤں کی وجہ سے شہر میں غیر معمولی گرمی کی کیفیت طاری نہیں ہوئی تاہم پیرکو شہر کا مطلع صبح کے وقت جزوی ابرآلود اور دوپہر اور شام کے وقت معمولی گرم اور مرطوب رہا صبح کے وقت 75 فیصد تک بڑھنے والا نمی کا تناسب شام تک61 فیصد رہا جس کی وجہ سے گرمی کی حدت زیادہ محسوس کی گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید کے مطابق بالائی سندھ پر موجود ہو اکے کم دباؤ کی وجہ سے منگل کو پارہ ایک بار پھر بڑھ کر38 ڈگری کو چھو گیا جس کی وجہ سے شہر میں گرمی رہی تاہم منگل کے بعد شہر کا درجہ حرارت پھر سے کم ہوکر 35 ڈگری سینٹی گریڈ پر آنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق عید پر سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے ہونے والی بوندا باندی کا فی الحال مزید امکان نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :