نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے استعفیٰ دے دیا

muhammad ali محمد علی منگل جون 21:22

نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے استعفیٰ دے دیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-19 جون 2018ء) نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 3 ہفتے قبل قائم کی گئی نگران حکومت میں بھی اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ نگران حکومت کی کابینہ میں اس وقت شدید کشمکش جاری ہے۔

(جاری ہے)

خاص کر نگران وزیر داخلہ اعظم خان اور نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ اسی باعث اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان کے دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل کی بلیک لسٹ سے نکالے جانے کے معاملے پر بھی اعظم خان تنقید کی زد میں تھے۔ تاہم اعظم خان نے خود پر لگنے والے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔