Live Updates

نگران وزیر اطلاعات نے عمران خان کی شکایت پر گورنر کے پی کے کو بدلنے کا عندیہ دے دیا

نگران وزیر اطلاعات کا اس معاملے پر جلد الیکشن کمیشن سے مشاورت کرنے کا اعلان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 19 جون 2018 22:45

نگران وزیر اطلاعات نے عمران خان کی شکایت پر گورنر کے پی کے کو بدلنے ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-19 جون 2018ء) :نگران وزیر اطلاعات نے عمران خان کی شکایت پر گورنر کے پی کے کو بدلنے کا عندیہ دے دیا۔ نگران وزیر اطلاعات نے اس معاملے پر جلد الیکشن کمیشن سے مشاورت کرنے کا اعلان کردیا۔ ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے نگران وزیر اعظم جسٹس ناصرالملک کو خطارسال کردیا جس میں خیبر پختونخوا کے گورنر کو فوری طور پر منصب سے ہٹانے اورنون لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے لگائی گئی وفاقی و صوبائی بیوروکریسی کو بدلنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خط میںخیبر پختونخوا کے گورنر کو فوری طور پر منصب سے ہٹانے اورنون لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے لگائی گئی وفاقی و صوبائی بیوروکریسی کو بدلنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خط کے متن کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ گورنر پختونخوا نون لیگ کے سیکرٹری جنرل رہ چکے ہیں۔ گورنر ابھی فاٹا کے حوالے مالی اختیارات اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔

گورنر پختونخوا خصوصا فاٹا میں جانبدارانہ کردار کے حامل ہیں۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ مجھے آئینی عہدہ سونپا گیا ہے،جوبھی کیا آئین کے مطابق کیا۔آیندہ بھی جوکروں گاآئین کے مطابق ہی کروں گا۔انکا کہنا تھا کہ اگرکوئی اعتراض تھا توعمران خان مجھ سے براہ راست بات کرلیتے۔کسی کے کہنے پرعہدہ نہیں چھوڑوں گا۔

تاہم اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات نے عمران خان کی شکایت پر گورنر کے پی کے کو بدلنے کا عندیہ دے دیا۔ نگران وزیر اطلاعات نے اس معاملے پر جلد الیکشن کمیشن سے مشاورت کرنے کا اعلان کیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے جلد الیکشن کمیشن سے مشاورت کی جائیگی اور اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کرتا ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات