سرگودھا‘ دھریمہ میں لگنے والے میلہ پر نیزہ بازی کے دوران موٹر سائیکل سوار نوجوان تیز رفتار گھوڑے سے ٹکرا کر شدید زخمی

بدھ 20 جون 2018 12:49

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) سرگودھا خوشاب روڈ کے گاؤں دھریمہ میں لگنے والے میلہ پر نیزہ بازی کے دوران گراونڈ سے گزرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار نوجوان تیز رفتار گھوڑیسے ٹکرا کر شدید زخمی گھوڑا قلابازیاں کھاتے ہوئے گرگیا ۔

(جاری ہے)

گھوڑا سوار کی ٹانگ ٹوٹ گئی زرائع کے مطابق نواحی گاوں دھریمہ کے میلہ میں نیزا بازی ہو رہی تھی کہ اس دوران نوجوان علی گراؤنڈ سے موڑ سائیکل گزارنے لگا کے اس دوران تیز رفتار گھوڑے بھی قلعہ اکھاڑ کر پہنچ گئے گھوڑا بے قابو ہوکر موٹرسائیکل پر چڑھ دوڑا اور اور قلابازیاں کھاتے ہوئے زمین پر گر گیا جس کے نتیجے میں گھوڑا سوار اور موٹرسائیکل سوار دونوں بری طرح شدید زخمی ہوگئے موٹر سائیکل سوار کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :