اوکاڑہ کینٹ‘گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے آفس انچارج رانا محمد نعمان خاں(ایڈووکیٹ) کی والدہ رضائے الہی سے وفات پاگئیں

بدھ 20 جون 2018 14:35

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے آفس انچارج رانا محمد نعمان خاں(ایڈووکیٹ) کی والدہ رضائے الہی سے وفات پاگئیں جنکی نماز جنازہ مقامی قبرستان میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی چک میں کی گئی نماز جنازہ میں اساتذہ ،وکلاء،ججز،سیاسی رہنمائوںسمیت تاجر،صحافی ،سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی مرحومہ عیدالفطر کے تیسرے روز موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوگئی تھیں گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح ہسپتال لاہور میں انتقال کر گئی تھیں -