آئی سی سی کا 4 سالہ فیوچر ٹور پروگرام ،پاکستان کو بڑی ٹیموں کی میزبانی مل گئی
قومی ٹیم آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا سمیت دیگر ٹیموں کی میزبانی کریگی تاہم بھارتی ٹیم شامل نہیں پاکستان اکتوبر 2019ء میں سری لنکا کی میزبانی کرے گا ،2ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے ،نومبر میں قومی ٹیم آسٹریلیا کا دورہ کرے گی
بدھ 20 جون 2018 15:30
(جاری ہے)
جنوری 2020ء میں پاکستان 3ون ڈے اور 3ٹی ٹونٹی میچز کے لیے سری لنکا کی میزبانی کرے گا جس کے بعد فروری 2020ء میں پاکستان 2ٹیسٹ اور 3ٹی ٹونٹی میچز کے لیے بنگلادیش کی میزبانی کرے گا۔جون 2020ء میں انگلینڈ 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے پاکستان کی میزبانی کرے گا جبکہ قومی ٹیم اسی ماہ آئرلینڈ کے خلاف بھی 2 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔
اکتوبر 2020ء میں پاکستان ٹیم 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کے لیے جنوبی افریقہ کا دورے گی جبکہ نومبر 2020ء میں پاکستان زمبابوے کی میزبانی کرے گا جس کے دوران 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔دسمبر 2020ء میں پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جس کے دوران 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔2021ء بھی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے مصروف ترین سال ثابت ہوگا جس کے دوران پاکستان جنوبی افریقہ ، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا اور اس سال قومی ٹیم افغانستان، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور زمبابوے کی مہمان بھی بنے گی۔پاکستان فروری 2021ء میں 2ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا اور اپریل میں قومی ٹیم زمبابوے کا دورہ کرے گی جس کے دوران 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔جولائی 2021ء میں پاکستان ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے انگلینڈ جائے گی اور اگست میں ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران قومی ٹیم 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ستمبر 2021ء میں پاکستان ٹیم 3 ون ڈے میچز کے لیے افغانستان کی مہمان بنے گی اور دسمبر میں قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔اکتوبر 2021ء میں پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گی جس کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی اور دسمبر 2021ء میں پاکستان ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرے گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔2022ء میں پاکستان اپنے سفر کا آغاز فروری میں آسٹریلیا کی میزبانی سے کرے گا جس کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے، 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ہوگی جس کے بعد اگست میں پاکستان ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے سری لنکا جائے گی۔نومبر 2022ء میں پاکستان 5 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کی میزبانی کرے گا اور نومبر میں ہی نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز ہوگا جس کی میزبانی بھی پاکستان کے حصے میں آئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.