شاہ رخ خان کی فلم’زیرو‘کاٹیزر دیکھ کر ماہرہ خان کا حیران رہ گئیں ،ْ مداحوں سے ٹیزر کے حوالے سے خیالات کا اظہار

بدھ جون 17:20

شاہ رخ خان کی فلم’زیرو‘کاٹیزر دیکھ کر ماہرہ خان کا حیران رہ گئیں ،ْ ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم’’زیرو‘کا ٹیزر دیکھ کر حیران رہ گئیں اورمداحوں سے ٹیزر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘کا انتظار ان کے مداح بے چینی سے کررہے ہیں، فلم میں شاہ رخ خان پہلی بار ایک بونے کاکردار اداکررہے ہیں ،ْاس کردار کو نبھانے کے لیے انہوں نے بہت محنت کی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے چاہنے والوں کے ساتھ فلمی دنیا سے وابستہ افراد کو بھی فلم کا بے چینی سے انتظار ہے جن میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔

فلم کے ٹیزر کو شاہ رخ خان کے مداحوں سمیت بالی ووڈ کی متعدد شخصیات نے بھی بے انتہا پسند کیا جبکہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی فلم کے ٹیزر پر اپناردعمل ظاہر کیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک مداح نے ماہرہ خان سے فلم کے ٹیزر سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا ’کیا آپ نے ’زیرو‘کا ٹیزر دیکھا ہے، کیا آپ کو ٹیزر پسند آیا ‘جس پر ماہرہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا ’جی ہاں! اس کے ساتھ ہی ماہرہ نے شاہ رخ خان اورٹیزر کی تعریف کرتے ہوئے کہا شاہ رخ خان بہترین ہیں۔‘‘واضح رہے کہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ 2017 میں فلم’’رئیس‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کیاتھا تاہم بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگنے کے بعد ماہرہ کسی دوسرے پراجیکٹ میں نظر نہیں آئیں۔