الیکشن کمیشن نے جنرل الیکشن 2018ء کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

کسی بھی پبلسٹی میٹریل میں ضابطہ اخلاق کی کوئی بھی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائیگی

بدھ 20 جون 2018 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنرل الیکشن 2018ء کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ہدایات بھی جاری کر دی ہیں کہ کسی بھی پبلسٹی میٹریل میں ضابطہ اخلاق کی کوئی بھی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائیگی ۔الیکشن کمیشن نیضابطہ اخلاق میں انتخابی مہم کیلئے پوسٹر ز ، بینر کیسائز مقرر کر دیئے ہیں اس کے علاوہ بینرز پر غیر متعلقہ شخصیات کی تصاویر لگانا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ تمام اقسام کے پینافیلکس اور ہورڈنگ کے استعمال پر مکمل پابندی ہے۔تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواران کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کریں۔ اس سلسلے میں متعلقہ حکام اور مانیٹرنگ ٹیموں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد یاسیاسی پارٹیوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں۔ اور اس سلسلے میں آئندہ کسی قسم کی رعائت یا نرمی نہیں برتی جائے گی۔