الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابا ت2018کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

انتخابی مہم کے لئے پوسٹرز ،بینرز کے سائز مقرر، بینرز پر غیر متعلقہ شخصیات کی تصاویر لگانا ممنوع قرار

بدھ 20 جون 2018 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابا ت2018کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ضابطہ اخلاق میں ہدایات جاری کردی ہیں کہ کسی بھی تشہیری میٹریل میں ضابطہ اخلاق کی کوئی بھی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ،الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق میں انتخابی مہم کے لئے پوسٹرز ،بینرز کے سائز مقرر کردیئے ہیں اس کے لئے بینرز پر غیر متعلقہ شخصیات کی تصاویر لگانا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے جبکہ تمام اقسام کے پینا فلیکس اور ہورڈنگ کے استعمال پر پابندی ہے ۔

تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواران کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کریں ،اس سلسلے میں متعلقہ حکام اور مانیٹرنگ ٹیموں کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد یا سیاسی پارٹیوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں اس سلسلے میں آئندہ کسی قسم کی رعایت یا نرمی نہیں ہوگی ۔