پرانی سبزی منڈی کے قریب موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ اور جھگڑے کے دوران 2نوجوان قتل

بدھ 20 جون 2018 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) پرانی سبزی منڈی کے قریب آپس کے جھگڑے کے دوران 1شخص جاں بحق ،ملزم گرفتار گلستان جوہر الہ دین پارک کے قریب گولی لگی لاش برآمد،ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب گئے نیو ٹاؤن کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں ہوٹل کے اندر جھگڑے کے دوران لوہے کی راڈ سے 22سالہ شفیق کو قتل کردیا جس کی اطلاع پولیس حکام کو دی گئی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم سعود کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔پولیس نے کہا کہ مقتول ہوٹل پر کام کرتا تھا ۔مقتول کاملزم سے اس سے قبل 3سے 4بار جھگڑا ہوچکا ہے ۔ملزم کھانا کھا کر پیسے نہیں دیتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :