امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ جون 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، ترجمان جماعت اسلامی امیر العظیم اور سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور سوگوار خاندان سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔