مہاجرین کی چھان بین سخت کرنے کا فیصلہ

جمعرات 21 جون 2018 13:02

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) دس یورپی ملکوں کے رہنما اتوار کو اٴْس تجویز کو حتمی شکل دیں گے، جس کے تحت مہاجرین کی چھان بین اور اٴْن کی دستیاب دستاویزات کی پڑتال سخت کر دی جائے گی۔ یہ میٹنگ برسلز میں ہو گی۔

(جاری ہے)

ایک جرمن اخبار زٴْوڈ ڈوئچے سائٹنگ نے رپورٹ کیا ہے کہ ایسے مہاجرین جو رجسٹریشن والے ملک میں مقیم نہیں رہیں گے، انہیں جرمانے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اسی طرح یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ یورپی یونین بارڈر کنٹرول فورس کے اختیار کو وسیع کرتے ہوئے اٴْسے پناہ گزینوں کی چھان بین کی اجازت دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :