دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی 10نومبر 2018ء کو ہو گی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعرات جون 13:10

دیپیکا  پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
ممبئی  (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جون 2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی محبت کی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے،دونوں کو اکثر تقریبات میں بھی اکھٹا دیکھا گیا ہے۔فلمی ستاروں کی اس جوڑی کی شادی کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں۔سونم کپور اور آنند اہوجا کی شادی کے بعد دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی خبرں گردش کرنے لگیں۔

اور کہا گیا کہ دونوں سوئیزرلینڈ میں اکتوبر یا نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے،لیکن دیپیکا پڈوکون باضابطہ اعلان کرنے سے ڈرتی تھیں کیونکہ ان کا پہلے رنبیر کپور کیساتھ بریک اپ ہو چکا ہے اور بریک اپ سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ وہ رنبیر کپور کے ساتھ اپنا مستقبل دیکھ رہی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے بچے ہوں اور وہ اپنی فیملی اور محبت کی خاطراپنا کرئیر قربان کر سکتی ہیں۔

لیکن پھر ان کی رنویر سنگھ کی شادی کی خبرں گردش کرتی رہیں رہی ہیں۔۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔۔بالی وڈ اداکار دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اس سال 10نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔دونوں اداکاروں نے شادی کی تاریخ طے کرنے میں بہت وقت لیا۔کیونکہ دونوں ہی اپنی شادی میں ہر چیز پرفیکٹ چاہتے ہیں۔

اس لیے 10نومبر کی تاریخ دونوں خاندانوں کے لیے مناسب ہے۔فلمی ذرائع کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تاریخ کچھ ہفتے قبل طے کی گئی ہے۔ممکن ہے کہ دونوں کی شادی کی تقریبات اٹلی میں ہوں ۔اس سے پہلے اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی بھی اٹلی میں انجام پائی تھی۔فلمی ذرائع کے مطابق دونوں خاندانوں کی طرف سے شادی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جب کہ رنویر سنگھ اپنی شادی کو لے کر بہت پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔

Your Thoughts and Comments