سسٹم اپ گریڈیشن / مینٹیننس آج مختلف فیڈڑز پر بجلی کی سپلائی معطل رہے گی،آئیسکو

جمعرات 21 جون 2018 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کے مطابق بوجہ ناگزیر سسٹم اپ گریڈیشن / مینٹیننس آج مورخہ22جون 2018 کو آئیسکو ریجن کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈڑز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی معطل رہے گی مورخہ22 جون،صبح 09:00 بجے تادن 11:00 بجے تک ممتاز شہید، ریاض شہید، مدو کالس، سیگل آباد، ڈھڈیال رورل، ڈھڈیال سٹی، جنڈ اعوان، ڈڈیال ایکسپریس، خان پُور فیڈرز،صبح 09:30 بجے تادن 11:30 بجے تک ٹریٹ،گالف سٹی فیڈرز، صبح 11:00 بجے تادن 13:00 بجے تک کیپٹن نثار شہید، کرنل اکرم شہید، منگلا کینٹ، روہتاس، بکرالہ، سید کسران، ڈھوڈا فیڈرز، ،دن 13:00 بجے تادن 15:00 بجے تک سی ٹی ایم، ملہال مغلاں فیڈرز، ، صبح 08:00 بجے تادن 11:00 بجے تک کے آر ایل، کھنہ II-، اے بلاک فیڈرز، صبح 07:00 بجے تادن 12:00 بجے تک منگ سٹی، کرانچی، پتن شیر خان فیڈرز، صبح 08:00 بجے تادن 14:00 بجے تک بری امام، دامنِ کوہ فیڈرزاورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔

(جاری ہے)

آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین کے مفادات کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہے اور بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے۔ شاہد عباس

متعلقہ عنوان :