لاہور میں مسلم لیگ ن کا شیرازہ بکھر گیا،مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اعجاز احمد تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی اعجاز احمد متعدد مقامی رہنماوں سمیت پاکستان تحریک انصاف شامل ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات جون 20:11

لاہور میں مسلم لیگ ن کا شیرازہ بکھر گیا،مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اعجاز ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-21 جون 2018ء) ::لاہور میں مسلم لیگ ن کا شیرازہ بکھر گیا،مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اعجاز احمد تحریک انصاف میں شامل ہو گئے مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی اعجاز احمد متعدد مقامی رہنماوں سمیت پاکستان تحریک انصاف شامل ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اس وقت اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہی ہے۔

ایک جانب کرپشن کے الزامات اور دوسی جانب اندرونی خلفشار نے سابقہ حکمران جماعت کو کمزور سے کمزور ترین کر دیا۔ختم نبوت کے معاملے کے ساتھ چھڑ چھاڑ اور اس طرح کے دیگر معاملات نے مسلم لیگ ن کی عوامی ساکھ کو بھی بے حد متاثر کیا ہے۔جس کے باعث لوگوں نے اگلے الیکشن میں سابقہ حکمران جماعت کوووٹ دینے سے بھی انکار کرنے کا اظہار شروع کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قلعہ سمجھنے جانے والے لاہور میں مسلم لیگ ن کا شیرازبکھر چکا ہے۔سابق وزیر و رہنما مسلم لیگ ن زعیم قادری نے پارٹی سے بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ میں حمزہ شہباز کا مالشیا نہیں ہوں اور نہ ہی سیاسی یتیم ہوں۔انکا کہنا تھا کہ میں اس مرتبہ آزاد الیکشن لڑوں گاا ور میرا الیکشن حمزہ شہباز کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

اس حوالے پر زعیم قادری کو منانے کے لیے آنے والے رانا مشہود اور خواجہ سعد رفیق بھی ناکام لوٹ گئے۔۔زعیم قادری کی بغاوت کے بعد مسلم لیگ ن کو ایک بڑا دھچکا لگ گیا۔مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی اعجاز احمد متعدد مقامی رہنماوں سمیت پاکستان تحریک انصاف شامل ہو گئے۔10 یوسی چئیرمینوں نے بھی اعجاز احمد کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

Your Thoughts and Comments