مسلم لیگ (ن) صوبہ خیبرپختونخوا میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کے ابھرے گی، فرہاد علی ایڈوکیٹ

جمعرات 21 جون 2018 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) 2018 کے انتخابات میں صوبہ خیبرپختونخوا میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کے ابھرے گی انشاء اللہ وفاق میں میاں شہبار شریف وزیر اعظم ہوں گے اور صوبہ خیبرپختونخوا میں امیر مقام وزیر اعلیٰ ہوں گے یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی نائب صدر و پی کے 73 اور این اے 30 کے امیدوار فرہاد علی ایڈوکیٹ نے حیات آباد میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر تحریک انصاف سے حاجی جاوید لالہ ، مقبول زمان ، فیاض آفریدی ، ارسلان خٹک ، صدیق الرحمان ، شاہد شنواری ، ابرار احمد بنگش ، ابوزر شنواری ، وقاص احمد اور سلمان خان نے تحریک انصاف سے مستعفی ہو کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا فرہاد علی نے اس موقع پر تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج آپ نے صحیح فیصلہ کیا ہے اور پاکستان کی خالق جماعت میں شمولیت اختیار کرکے محب وطنی کا ثبوت دیا ہے مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جو ورکر کو عزت اور مقام دیتی ہے آج آپ کا بھی وہی مقام ہے جو پارٹی میں میرا ہے تحریک انصاف سے شمولیت کرنے والے افراد نے مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف ، میاں شہباز شریف انجینئر امیر مقام اور فرہاد خان پر مکمل اعتماد کا اعلان کیا اور کہا کہ آج سے ہمارا جینا مرنا مسلم لیگ کے ساتھ ہے اور مسلم لیگ کی ترقی اور فعالی کے لئے ہم اور ہمارا خاندان ہمیشہ کوشاں رہے گا ۔